اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز یمن کے صوبے الجوف میں ایک مجلس ترحیم پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تیس افراد شہید اور پچاس زخمی ہو گئے- رپورٹ کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں-
اطلاعات کے مطابق صوبہ مآرب میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے میزائل حملے میں اس اتحاد کے تین سو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحاد کے ہوائی حملوں میں تیزی آ گئی ہے-
یمن پر چھبیس مارچ سے جاری سعودی عرب کی سرکردگی میں عرب اتحاد کی جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں- یمنی شہریوں کی ایک بڑی تعداد سعودی اتحاد کی جارحیت کے نتیجے میں بےگھر بھی ہوئی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲